• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا 19 دسمبر کواہم شاہراہوں پر دھرنوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر جماعت اسلامی کا دھرنا، دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ19دسمبر کو شہر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے ، شہر کو ڈمپر، ٹینکراور ہیوی ٹریفک کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شہری ڈمپر،ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کے ہاتھوں کچلے جارہے ہیں،سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو شہریوں کے قتل کرنے کا لائسنس دے دیا ہے، شہری کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے ،ای چالان کے نام پر لوٹ مار جاری ہے،حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی کے مسائل حل نہ کئے تو شہر خاموش نہیں رہے گا۔ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، شہری گھروں سے نکلیں گے اور اپنے مسائل حل کروائیں گے۔ ہم گلی گلی جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے اور ظالمانہ نظام کے خلاف جمعہ19دسمبر کو شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی، شاہراہِ کورنگی سمیت تمام بڑی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ ای چالان کے نام پر بھتہ فوری بند کیا جائے اور بھاری جرمانے ختم کیے جائیں، ہیوی ٹریفک کو اوقات کار کا پابند اور متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے،نادرن بائی پاس کو متبادل کے طور پر استعمال کیوں نہیں کیا جاتا۔
اہم خبریں سے مزید