• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادری ہاؤس پر چھاپہ، جواد قادری، شاہزیب ملا اور دیگر ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے قادری ہاؤس ناظم آباد پر چھاپے میں جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملا سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ریحان نامی گرفتار شدہ ملزم جو کہ جمشید کوارٹر میں بھتہ اور فائرنگ میں ملوث تھا کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپے میں جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملا سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیا واڑی اور وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک کے مطابق قادری ہاؤس پر پولیس کی چڑھائی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کی قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔طاقت کے استعمال سے حق سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک کاکہنا ہے کہ قادری ہاؤس سے پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجنیئر محمد ثروت اعجاز قادری کو گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے کارروائی چھپانے کے لیے قادری ہاؤس کے کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا،پولیس کے چھاپے کے دوران کراچی ڈویژن کے عہدے داران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا،پولیس نے ثروت اعجاز قادری سمیت 20سے زائد ذمہ داران کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید