• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ میں میسی کے دورے پر بدنظمی، شائقین کا ہنگامہ، منتظم گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) کولکتہ میں میسی کے دورے پر بدنظمی، شائقین کا ہنگامہ، منتظم گرفتار،مختصر حاضری پر شائقین مشتعل، نشستیں اکھاڑ کر میدان میں پھینک دیں،ٹکٹوں کی بھاری قیمتوں پر غصہ،کئی شائقین کو میسی کی جھلک بھی نہ مل سکی،وزیر اعلیٰ کی معذرت، تحقیقات کا حکم،ٹکٹوں کی واپسی کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت دورے کا آغاز کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی کے ساتھ ہوا۔ ٹکٹ یافتہ تقریب میں میسی کو 45 منٹ کے لیے آنا تھا مگر وہ صرف 20 منٹ بعد ہی روانہ ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید