• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی جج AI استعمال کرنے لگے، فیصلوں میں غلطیوں کا خطرہ بڑھ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی جج AI استعمال کرنے لگے، فیصلوں میں غلطیوں کا خطرہ بڑھ گیا۔تمام جج اس بات کو قبول نہیں کرتے،لارڈ جسٹس برِس نے پہلی باراے آئی استعمال کا اعتراف کیا،لارڈ جسٹس برِس نے پہلی بار استعمال کا اعتراف کیا۔ AI بڑے متون خلاصے اور انتظامی کاموں میں مددگار ، لیکن قانونی تحقیق کیلئے ناقابل اعتماد ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی عدلیہ میں جج اب معمول کے طور پر مصنوعی ذہانت (AI) استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ سب اسے عوامی طور پر قبول نہیں کرتے۔ کورٹ آف اپیل کے جج لارڈ جسٹس برِس نے 2023 میں پہلی بار اعتراف کیا کہ وہ ChatGPT استعمال کرتے ہیں تاکہ قانونی معاملات کے خلاصے تیار کیے جا سکیں۔ بعد میں برطانیہ میں ججوں کے لیے سرکاری رہنما اصول جاری کیے گئے، جن میں بتایا گیا کہ AI بڑے متون کے خلاصے اور انتظامی کاموں میں مددگار ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید