اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )حکومت اورہڑتالی ٹرانسپورٹ الائنس کے مذاکرات ناکام ، ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہو گئی۔کراچی اور پورٹ بن قاسم دوسرے روز بھی بند،پاکستان کی دونوں اہم بندرگاہیں کراچی اور پورٹ بن قاسم میں اب تک اربوں روپے مالیتی درآمدی اور پرآمدی کنسائینمنٹس کی کلئر نس نہ ہوسکی،صدر گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس امداد حسین نقوی نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو اس نہج تک نہیں جانے دی گی جس کے بعد تاجر اور عوام بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں ۔ادھر آج اتوار کی تعطیل کی وجہ سےکراچی کی دونوں بندرگاہیں مسلسل تیسرے روز بھی بند رہیں گی کیونکہ گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر پنجاب کے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے کراچی اور بن قاسم بندررگاہوں کے گیٹ پر ہڑتالی گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس کے 22 وھیلرز کنٹینرز، ٹرالرز موجودہیں ،آج اتوار کی تعطیل کے باعث کوئی بزنس نہیں ہو گا تیسرا روز بغیر اربوں کی ایکسپورٹ امپورٹ کے گزرے گا ۔