کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان کے ضلع آواران میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے نماز جمعہ کے دوران معصوم بچوں پر مارٹر گولوں اور راکٹس سے بزدلانہ حملہ کیا، جسکے نتیجے میں چار بچے زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ بی ایل اے کا یہ حملہ بلوچستان میں خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے اور خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔