کراچی (نیوز ڈیسک) ارب پتی خاندان اگلی نسل کو7ٹریلین ڈالر منتقل کرنے کی تیاری میں، 2040تک عالمی سطح پر تاریخی انتقال دولت متوقع، امریکا، ایشیا اور یو اے ای بڑے فائدہ اٹھانیوالے خطے ہیں، گلف نیوز کے مطابق عالمی سطح پر ارب پتی خاندان2040تک تقریباً7ٹریلین ڈالر کے اثاثے اگلی نسل کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں سے 5.9 ٹریلین ڈالر براہِ راست یا بالواسطہ طور پر بچوں کو ملنے کی توقع ہے۔ UBS کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کو سب سے بڑا حصہ ملے گا جہاں وارثین کم ازکم 2.8 ٹریلین ڈالر حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ایشیا میں بھارت (382.4 ارب ڈالر) اور چین/ہانگ کانگ نمایاں ہیں۔ یورپ میں 1.3 ٹریلین ڈالر سے زائد کی منتقلی متوقع ہے۔