• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس تہران میں آج، کابل شریک نہیں ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک)افغانستان کی صورتحال پر ایران کی میزبانی میں علاقائی ممالک کا سربراہی اجلاس آج تہران میں ہوگا ، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین، اور روس سے افغان اُمور کے ذمہ دار نمائندے شامل ہوں گے، طالبان وزارت خارجہ کے ترجمان ضیاء احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی تھی تاہم کابل اس میں شریک نہیں ہوگا ۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےبتایا کہ سربراہی اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت پر توجہ دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید