اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9مئی پر فیض حمید وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں عین ممکن ہے گواہ بن کر ساری کہانی سنا دیں،پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل سب کے سامنے ہے، سب اداروں کو اپنے اندر احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا فیض حمید سے متعلق 14سال سزا کا فیصلہ تاریخی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی اور دیگر معاملات پر تاحال کارروائیاں جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔