دمشق (اے ایف پی) شام میں مسلح افرادکے حملے میں چار سیکورٹی اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ ادلب صوبے میں روڈ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر کیا گیا۔ شامی وزارت داخلہ اور سرکاری میڈیا نے 4ہلاکتوںاورایک اہلکار کےزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق روڈ سیکورٹی کےاہلکاروں کو ادلب کے معرۃ النعمان روڈپر دوران گشت نشانہ بنایا گیا۔