پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل افیئرز نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاجس میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز محسن علی ترک، ڈائریکٹر رجسٹریشن ڈاکٹر شفاء حیدر سمیت ایچ سی سی کی ٹیم نے شرکت کی جبکہ فرنٹیر میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر اور کالج پرنسپل سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سیمینار سے خطاب میں محسن علی ترک نے کمیشن کے ریگولیشنز سے متعلق جبکہ ڈاکٹر شفاء حیدر نے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی افادیت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔