پشاور(جنگ نیوز)سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات محکمہ، حکومتِ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر محسن فاروق، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے محکمہ جنگلی حیات کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور صوبے کے مختلف وائلڈ لائف ڈویژنز و فارمیشنز کے کنزرویٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر محسن فاروق نے اجلاس کے شرکاء کو محکمہ جنگلی حیات کے ارتقائی سفر، قانونی مینڈیٹ اور نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی بے مثال حیاتیاتی تنوع اور اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صوبہ دنیا میں کشمیری مارخور اور ویسٹرن ٹریگوپین جیسی نایاب انواع کی سب سے بڑی محفوظ آبادیوں کا مسکن و امین ہے۔انہوں نے جنگلی حیات کے قانون کے مؤثر نفاذ، محفوظ علاقوں کے دائرہ کار میں توسیع اور ان کے بہتر انتظام، کمیونٹی پر مبنی تحفظاتی اقدامات، یونیسکو کے تسلیم شدہ بایوسفیئر ریزروز اور بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے ٹرافی ہنٹنگ پروگرامز میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جن کے ثمرات براہِ راست مقامی آبادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ؒ