پشاور( لیڈی رپورٹر)معروف سکالر و ادیب اور نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کو ہمدرد تھنکر فورم(شوریٰ)پشاور کا سپیکر مقرر کیاگیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی کئی سال تک اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔ ہمدردفاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔