• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چار اہم کمیٹیاں قائم

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کمیشن ان دے سٹیٹس آف وومن نے خواتین کے حقوق، بچوں کے تحفظ اور صنفی تشدد کی روک تھام کے لیے قوانین، پالیسیوں اور معاون نظام کو مضبوط بنانے کی غرض سے سال 2026 تا 2030 کے لیے چار اہم کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔چائلڈ میرج لیجسلیشن کمیٹی کم عمری کی شادی سے متعلق مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔ کمیٹی صوبائی اسمبلی سے قانون کی منظوری، اور پارلیمانی فورمز، سول سوسائٹی اور تکنیکی اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی اور وکالت کی حکمتِ عملی تیار کرے گی۔"خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق سے متعلق کمیٹی" خواتین کی جائیداد اور وراثت کے تحفظ کے لیے قانونی اور انتظامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی عملدرآمد میں درپیش مسائل کا جائزہ لے گی، ریونیو، رجسٹریشن اور عدالتی اداروں کے ساتھ بہتر رابطہ کاری کے لیے تجاویز دے گی اور خواتین کو وراثتی حقوق تک بہتر رسائی کے لیے آگاہی مہمات کی سفارشات مرتب کرے گی۔
پشاور سے مزید