پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور میں چوکی لنڈی اخون احمد میں تعینات کانسٹیبل دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ پشتخرہ سے شہری کی نعش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی چوکی اخون احمد میں کانسٹیبل جان پرویزمیں تعینات تھاجس کی گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی، انہیں تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کاکہناہے کہ متوفی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔ادھر تھانہ پشتخرہ پولیس کے مطابق پشتخرہ پایان میں نیاز خان کواٹرکے قریب ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی جو پراسرارطور پر جاں بحق ہوا ہے، متوفیہ کی عمر 50سے 55 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، پولیس کا کہناہے کہ نعش کے ساتھ کسی قسم کی شناختی دستاویز موجود نہیں تھے جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ متوفی ہیروئنچی تھی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔