گھوٹکی میں مسافروں کو اغواء کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور محمد عمران نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف تیسرے روز بھی مشترکہ آپریشن جاری، کل آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو لالہ سکھانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی، ہلاک ڈاکوؤں نے تین روز قبل گھوٹکی میں بس سے 14 افراد کو اغوا کیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔