کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چینی جامعہ تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں سی پیک کنسورشیم آف جامعات کے تحت پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سینئر اساتذہ اور انتظامی افسران کے لیے منعقدہ ایک ہفتے پر مشتمل اعلیٰ تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا تقریب میں تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی صدرلی ینگ ینگ، نائب صدر مسٹر ژو پینگ ژیاؤ، چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کی نائب سیکرٹری جنرل گاؤ شیاوجیے،پاکستان کے سفیرمسٹر خلیل ہاشمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل عالمی روابط عائشہ اکرام نے شرکت کی اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر کی مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی تربیت کے دوران مصنوعی ذہانت کے تعلیمی استعمال، جدید تدریسی کمروں، تحقیقی سرگرمیوں، زبانوں کے ترجمے، ڈیجیٹل نظام کی تبدیلی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور سائنسی و تکنیکی ترقی کے جدید پہلوؤں پر تفصیلی نشستیں منعقد کی گئیں۔