• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری پنڈتوں نے علیحدہ وطن پنون کشمیر کا مطالبہ کردیا

جموں(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر سے فرار ہونے والے کشمیری پنڈتوں نے ایک علیحدہ وطن "پنون کشمیر" کا مطالبہ کیا ہے، دریائے وتاستاجہلم کے مشرقی اور جنوبی علاقے میں ایک علیحدہ وطن کاقیام عمل میں لاکر وادی کشمیر کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے ہندووں جنہیں کشمیری پنڈت کہا جاتا ہے 1990 کے بعد کشمیر کی تحریک آزادی کو فرقہ وارانہ قرار دینے کے لیے وادی کشمیر کو چھوڑنا شروع کیا تھا۔کشمیری پنڈتوں کی تنظیم پنون کشمیر کے تحت جموں میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر پنون کشمیر کے جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر اجے چرنگو ن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے وتاستا(جہلم ) کے مشرقی اور جنوبی علاقے میں ایک علیحدہ وطن "پنون کشمیر" کاقیام عمل میں لاکر وادی کشمیر کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو ایک بار پھر کشمیر میں تنظیم نو کرنی چاہیے۔ جہاں تک ہمارے کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کا تعلق ہے پنون کشمیر کے مطابق 5 اگست 2019 کو ہونے والی تنظیم نو مکمل نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید