• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی بات کرنے والا پارٹی کے ساتھ نہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں نہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کے دو روزہ کانفرنس کے اعلامیہ کا ہمیں علم نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ عمران خان کے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری کردہ تازہ ترین بیان نے عملاً محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ احتجاجی تحریک سے متعلق عمران خان کی ہدایت ہی حتمی ہوگی اور اسی پر عمل کیا جائے گا۔  

قومی خبریں سے مزید