• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد پاکستان میں فائیو جی متعارف ہو جائے گا: شزا فاطمہ

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جلد پاکستان میں فائیو جی متعارف ہو جائے گا، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ اس کی رسائی بھی بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ای سی سی نے اسپکٹرم آکشن کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اسپکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں لے جائیں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر متعلقہ فریقوں سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی، اسپکٹرم نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ عالمی معیار کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے 6 ماہ میں فائیو جی بھی استعمال کے قابل ہو، 600 میگاہرڈز اسپکٹرم کی آکشن کرنے جارہے ہیں، آئندہ چار سے چھ ماہ میں تمام عمل مکمل کیا جائے گا، کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید