• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے بھارت میں قونصلر اور ویزا خدمات معطل کر دیں

—فوٹو بشکریہ بنگلادیشی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بنگلادیش ہائی کمیشن کی قونصلر اور ویزا خدمات معطل کر دیں۔

نئی دہلی میں قائم بنگلادیش ہائی کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام قونصلر اور ویزا خدمات تاحکمِ ثانی معطل کر دی ہیں۔

ہائی کمیشن کی جانب سے آج نوٹس بورڈ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر حالات کے باعث یہ خدمات عارضی طور پر بند کی جا رہی ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس واقعے کے 2 دن بعد سامنے آیا ہے جب کچھ لوگوں نے نئی دہلی میں بنگلادیش مشن کے باہر احتجاج کیا تھا۔

بنگلادیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین کے مطابق انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ مظاہرین کی جانب سے ہفتے کی شام ہائی کمشنر ریاض حمید اللّٰہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز چٹاگانگ میں انڈین ویزا ایپلیکیشن سینٹر نے بھی بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے اطراف سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ 

گزشتہ ہفتے ڈھاکا، کُھلنا اور چٹاگانگ میں بھی احتجاج کے دوران ویزا مراکز جزوی طور پر بند رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید