• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے پہلے غیر ملکی

ڈھاکہ( نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ڈھاکہ میں تعینات سفیر اتوار کو بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی سفیر بن گئے ۔میڈیا کے مطابق سعودی مملکت کے سفیر عبداللہ بن ابیہ کا بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزیراعظم طارق رحمان نے استقبال کیا، جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے نئے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم کے پریس سیکریٹری صالح شبلی نے بتایا کہ ڈھاکہ میں تعینات سفیروں میں سے یہ پہلی سفارتی ملاقات ہے جو وزیرِاعظم طارق رحمان کے منصب سنبھالنے کے بعد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفیر نے سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ’وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی قیادت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مملکت میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی کارکنوں کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا اور دونوں ممالک کی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات پر زور دیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی سفیر نے موجودہ حکومت کی حمایت کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید