• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی فتح نیویارک میں مسلم کمیونٹی کی سیاسی طاقت کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک)ظہران ممدانی کی فتح نیو یارک میں مسلم کمیونٹی کی سیاسی طاقت کا اظہار، مسلم اور امیگرنٹ ووٹرزکا فیصلہ کن کردار رہا۔

 ممدانی کی کامیابی شہر کی بدلتی آبادیاتی صورتحال کی عکاس ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیو یارک کے برونکس میں مسلم اور امیگرنٹ کمیونٹیز نے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے شہر میں آبادیاتی اور سیاسی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی آئی۔

 برونکس کے قدیم مسلم سینٹر میں لوگ دو منزلہ عمارت میں نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور بڑھتی ہوئی کمیونٹی کی موجودگی شہر میں مسلم سیاسی اور سماجی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ 

ممدانی کی فتح سے نیو یارک میں نئے دور کے امکانات اور متنوع آبادیاتی ڈھانچے کی مضبوطی کا پیغام ملا ہے۔

اہم خبریں سے مزید