اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس یحیٰ آفر یدی نے آئین میں کی جانے والی 27ویں ترمیم کے تحت سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت،وفاقی شرعی عدالت اور ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹوں میں ججوں کی تقرری کے فریم ورک کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 12جنوری کو طلب کرلیا ،ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز،وفاقی آئینی عدالت میں مزید ججوں کی تقرری کا طریقہ کار طے کیا جائیگا ۔ اجلاس 12جنوری دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا،اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے مشاورت کیلئے اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جا ری کر دیا ، آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق چار میں ججوں کے تقرر سے قبل ان امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کاذکر کیا گیالیکن جوڈیشل کمیشن رولز 2025میں امیدواروں کے انٹرویوکا طریقہ کار نہیں دیا گیا۔