اسلام آباد( راناغلام قا د ر) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے 192 افسران پر مشتمل سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے 192افسران پر مشتمل حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری کردہ حتمی سنیارٹی لسٹ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے 192 افسران پر مشتمل ہے ۔ فہرست میں سی ایس ایس، محکمانہ ترقی کے امتحان اور ضم ہونے والے افسران کے نام شامل ہیں۔ حتمی سنیارٹی لسٹ میں 23 کامن ٹریننگ پروگرام سے 26 کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کے علاوہ ʼسوپʼ 2003، ʼسوپʼ 2005 اور ʼسوپʼ 2006 کے افسران شامل ہیں۔، مزید برآں دیگر ضم ہونے والے افسران بھی فہرست میں شامل ہیں۔ حتمی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر 23ویں کامن کے سعید صالح جمانی، دوسرے نمبر پر 24ویں کامن کے جواد احمد قریشی اور تیسرے نمبر پر 25ویں کامن کے عبدالواحد تھیم موجود ہیں جب کہ آخری 192ویں نمبر پر مسرور حسین ہیں۔