• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سائبر کرائمز آپریشنز؛ 16ہزار سے زائد جعلی بنک اکاؤنٹس /ڈیجیٹل والٹس منجمد

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سائبر کرائمز ورک تھام کیلئے ملک گیر آپریشن جاری ، نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے نے جدید AI اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرا دیا،ملک بھر میں 16 ہزار سے زائد جعلی بنک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کر دیے گئے ، ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کے مطابق 2025 میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل ،سائبر کرائم کیسز میں 2902ملزمان گرفتار، 774 کیسز میں سزائیں ہوئیں ،آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461ملین روپے برآمد کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید