اسلام آباد( راناغلام قا د ر)وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ،سیکرٹیر یٹ گروپ کے گریڈ20کے او ایس ڈی غلام مجتبیٰ جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت ثقافت و قومی ورثہ تعینات، عدنان دیار ڈپٹی ڈی جی ا ٓپریشنز ، اطہر منصور پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ، ہما کنول چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او مقر ر۔ پاکستان پوسٹ ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے منتظرپوسٹل گروپ کے گریڈ20 کے افسر محمد عدنان دیار کو ڈپٹی ڈی جی اپریشنز پاکستان پوسٹ ، ڈپٹی ڈی جی اپریشنز ڈاکٹر اطہر منصور کو تبدیل کرکے پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب سرکل ،چیف پوسٹ ماسٹر لاہور جی پی اومس ہما کنول کو تبدیل کرکے چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی اوتعینات کیا گیا ۔رخصت سے واپس آنے والے محمد فیاض گل کوچیف پوسٹ ماسٹرلاہور جی پی او تعینات کیا گیا ، نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے گئے ۔