• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے بڑی عمارت، اپنی موسمیات، بینک اور اسکول تک موجود

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی عمارت،اپنی موسمیات، بینک اور اسکول تک موجود، 98 ایکڑ رقبے پر پھیلی بوئنگ ایوریٹ فیکٹری،36 ہزارورکرز،5ہزار بڑے ہوائی جہاز تیار کیے جاچکے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت امریکا کی ریاست واشنگٹن میں واقع بوئنگ ایوریٹ فیکٹری ہے، جو حجم کے اعتبار سے ڈزنی لینڈ سے بھی بڑی ہے۔ یہ عظیم الشان عمارت 472 ملین مکعب فٹ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور یہاں اب تک 5 ہزار سے زائد بڑے طیارے تیار کیے جا چکے ہیں۔1967 میں قائم ہونے والی اس فیکٹری میں اتنی وسعت ہے کہ ماضی میں اس کے اندر بادل تک بن جایا کرتے تھے، جسے بعد میں ایئر کنڈیشننگ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔ یہاں فائر بریگیڈ، بینک، میڈیکل کلینک، بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز اور حتیٰ کہ اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم بھی موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید