کراچی (نیوز ڈیسک)نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، 69ہزار افراد اسرائیل چھوڑ گئے۔غزہ جنگ، سیاسی بے چینی اور سکیورٹی خدشات بڑی وجوہات، مسلسل دوسرے سال منفی ہجرت ریکارڈ، 24ہزار 6سونئے مہاجرین،آبادی میں تاریخی سست رفتاری، صرف 1.1بڑھی، 10.18ملین تک پہنچی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق 2025 میں اسرائیل سے 69 ہزار سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے، جس کے باعث مسلسل دوسرے سال بھی منفی ہجرت ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی مجموعی آبادی بڑھ کر 1 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار ہو گئی، تاہم شرحِ اضافہ صرف 1.1 فیصد رہی جو غیر معمولی طور پر کم ہے۔