دبئی(سبط عارف)دبئی میں نئے سال پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ،نئے سال کی رات 28 لاکھ سے زائد مسافروں نے دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی،دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی : نئے سال پر مسافروں کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں نئے سال 2026کی آمد پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سالِ نو کی رات پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، آن لائن بکنگ اور مشترکہ سفری سہولیات استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار سے زائد رہی۔اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال 2025 کے مقابلے میں 13 فیصد سے زیادہ ہے، جب نئے سال کی رات تقریباً 25 لاکھ افراد نے سفری سہولیات استعمال کی تھیں۔