• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکٹرم قیمت کے تعین کیلئے مصدق ملک کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )  وفاقی حکومت نے سپیکٹرم کی قیمت  کے تعین کیلئے مصدق ملک کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دیدی  ،سب کمیٹی کی جانب سے ادائیگی کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے بعدپالیسی ڈائریکٹوفائنل ہوگا، وفاقی حکومت نے فروری کے وسط میں فائیو جی کی نیلامی کا ہدف مقرر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی سپیکٹرم کے ہر بینڈ کیلئے قیمت کا تعین کرے گی، ذرائع کے مطابق کمیٹی ادائیگی کی شرائط اور پالیسی ڈائریکٹوکو حتمی شکل دے گی، کابینہ کے کچھ ارکانپرانی آکشن کی شرائط پر سپیکٹرم کی نیلامی کے حامی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید