نیویارک( نیوز ڈیسک)ظہران ممدانی نے نیویارک شہر کے پہلے مسلمان میئر کے طور پر حلف اٹھالیا۔انہوں نے مین ہیٹن کے تاریخی سب وے اسٹیشن پر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ 34 سال کی عمر میں شہر کے پہلے مسلم رہنما اور امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے میئر بن گئے ہیں۔ ممدانی کی سیاسی اتحادی اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے حلف برداری کی یہ تقریب انجام دی۔حلف برداری کی تقریب شہر کے پرانے سٹی ہال اسٹیشن پر منعقد کی گئی جو نیویارک کے پرانے اور اوریجینل سب وے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اپنی شاندار محراب والی چھتوں کے لیے معروف ہے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد بطور میئر ممدانی نے اپنی پہلی تقریر میں کہا یہ واقعی زندگی بھر کے اعزاز اور وقار کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانا سب وے اسٹیشن ہمارے شہر کی زندگی، صحت اور میراث کے لیے عوامی آمد و رفت کی اہمیت کا ثبوت ہے۔