ابوظبی(سبط عارف)متحدہ عرب امارات میں عوامی شمولیت سے حکمرانی کا نیا نظام متعارف ،اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام کو فیصلوں میں براہِ راست شامل کرنے کے لئے ایک نئی سرکاری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے نئے سرکاری ادارے “ کمیونٹی مینیجڈ ورچوئل اتھارٹی “ کے قیام کی ہے ، جسے مکمل طور پر اماراتی شہری خود چلائیں گے۔نئے نظام کے تحت عام شہری، ماہرین، نوجوان، کاروباری افراد اور ریٹائرڈ لوگ باری باری “کمیونٹی ورچوئل اتھارٹی” کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔