نیروبی (اے ایف پی) صومالی لینڈ کا فلسطینیوں کی آبادکاری اور اسرائیلی اڈے کی میزبانی سے انکار،صومالی صدر کے الزامات مسترد، اسرائیل سے معاہدہ صرف سفارتی قرار، باب المندب کی اسٹریٹجک اہمیت پر تجزیہ کاروں کی توجہ ہے۔ صومالی لینڈ نے صومالی صدر کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل سے آزادی کی منظوری کے بدلے فلسطینیوں کی آبادکاری یا اسرائیلی فوجی اڈے کی میزبانی پر راضی ہو گیا ہے۔