اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نئے سال کے آغاز پر موبائل اور ڈیٹا صارفین کو سائبر مجرموں سے بچانے کیلئے اہم احتیاطی تدابیر اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نئے سال کی آمد پر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات تیزی سے گردش کر رہے ہیں۔