کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار،گزشتہ ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے ڤسے 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 26 دسمبر کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔