• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک کا 2035 کھرب روپے کے اثاثوں کیساتھ 2025 کا اختتام

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کا 2035کھرب روپے کے اثاثوں کے ساتھ 2025کا اختتام، اثاثوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا،دنیا کے کچھ بڑے ممالک اور کمپنیوں سے بھی زیادہ مالدار ہو گئے۔فوربس کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کل دولت2035 کھرب 32ارب روپے( 726.3 ارب ڈالر )تک پہنچ گئی، جس سے وہ دنیا کے کچھ بڑے ممالک اور کمپنیوں سے بھی زیادہ مالدار ہو گئے۔ 2025 میں ان کے اثاثوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ مسک دنیا کے پہلے شخص بننے کی راہ پر ہیں جن کی دولت ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید