کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے آئی جی پولیس کو صوبے بھر میں امن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ اور بغیر کسی وقفے کے جاری رکھیں ،یہ ہدایت انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کے نومنتخب انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات میں کہی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے یکم جنوری 2026 کو جاوید عالم اوڈھو کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وہ دو مرتبہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔