کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہےکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے انقلابی فیصلے کرنا ہوں گے، احتساب کے عمل میں تیزی لانا ہوگی، گزرے ہوئے سال نے عالمی سطح پر دفاعی برتری کو ثابت کردیا،بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ، نئے سال کو ہمیں معاشی مضبوطی کا سال قرار دے کر اہم فیصلے کرنا ہوں گے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں رواں سال میں جدوجہد اور سیاسی ،معاشی استحکام کے لئے صرف کوشش ہی نہیں اس کے نتائج بھی حاصل کرنا ہوگا، ملک میں رائج جاگیردارانہ جمہوریت کے باعث عام پاکستانیوں تک جمہوریت کے ثمرات نہیں پہنچ پائے۔