کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے ریپ کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت کی درخواست چوتھی بار مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق خصوصی جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے ریپ کے مقدمے میں ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم مہروز پر الزام ہے کہ اس نے 10 اگست 2025 کو بہادرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک خاتون کو ریپ اور دھمکیاں دی تھیں۔ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج شرقی نصیر نور خان کے سامنے اپنے وکیل کے ذریعے چوتھی ضمانت کی درخواست دائر کی۔متاثرہ خاتون کے وکیل قمبر عباس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اگر ملزم کو ضمانت مل گئی تو وہ مقدمے پر اثر انداز ہوگا۔ ملزم کا مفرور ساتھی متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔عدالت نے دونوں فریقین کی سماعت کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، اور کہا کہ "ضمانت دینے کے لیے کوئی موزوں اور تازہ بنیاد موجود نہیں ہے۔