• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین پرانے قافلہ سالار سسٹم کے تحت بکنگ نہ کرائیں، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے کہا ہے کہ پرانے قافلہ سالار سسٹم کے تحت بکنگ نہ کرائیں بلکہ بکنگ سے پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر زیارات گروپ آرگنائزرز کی تفصیلات چیک کر کے بکنگ کرائیں کیونکہ آئندہ زیارات "زیارت گروپ آرگنائزرز " نظام کے تحت ہی کی جاسکیں گی ۔ پرانا قافلہ سالار سسٹم ختم کیا جا رہا ہے ،جنوری 2026 سے "زیارت گروپ آرگنائزرز" کے تحت ہی زائرین جا سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید