• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ ملک گیر تقرریاں و تبادلے ان لینڈ ریونیو حکام نئی تعیناتیوں پر فائز

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)FBR میں ملک گیر تقرریاں وتبادلے؛ ان لینڈ ریونیو حکام نئی تعیناتیوں پر فائز،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے گریڈ 19اور 18کے سینئر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ۔ متعدد افسران کو نئی تعیناتیوں پر فائزکر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسران میں حسین احمد مدنی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آڈٹ) کو ایم ٹی او کراچی سے آر ٹی او بہاولپور، زاہد محمود کو ایم ٹی او کراچی سے آر ٹی او بہاولپور، مدثر الیاس کو سی ٹی او لاہور سے سی ٹی او اسلام آباد، عبدالباسط حمید چوہدری کو ایل ٹی او کراچی سے ایل ٹی او لاہور اور فضل حمید کو آر ٹی او راولپنڈی سے آر ٹی او پشاور تعینات کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید