• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA نے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کے لئے کلاس لائسنس کا آغاز کردیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے کلاس لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا ، یہ کلاس لائسنس 10سال کی مدت کیلئے جاری کیا جائے گا، درخواست گزار کو ابتدائی طور پر ایک مرتبہ کی فیس تین لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی،  اس کے علاوہ پہلے سال کے لیے سالانہ لائسنس فیس ایک لاکھ روپے ہوگی، جو ابتدائی فیس کے ساتھ لائسنس کے مؤثر ہونے سے قبل ادا کرنا لازم ہوگا،  بعد ازاں  آئندہ سالوں کی سالانہ لائسنس فیس پیشگی بنیادوں پر ادا کی جائے گی، جس میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہوگا، دلچسپی کے حامل افراد ہدایت کے مطابق اپنی درخواستیں پی ٹی اے کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید