کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو گرین سگنل دے دیا کہ حزب اللہ کو مکمل غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا اسرائیل کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرینگے، ملاقات میں حزب اللہ پر دونوں میں مکمل ہم آہنگی نظر آئی۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی ملاقات میں حزب اللہ کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی نظر آئی، جہاں ٹرمپ نے واضح کیا کہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح ہونا چاہیے ۔