اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات 16جنوری تک جمع کرانے کی مہلت دیدی۔446پارلیمنٹرنز نے گوشوارے 31دسمبر تک جمع نہیں کرائے، جن میں 26 اراکین سینیٹ 125 قومی اسمبلی ، 159 پنجاب ،62 سندھ ، 26 بلوچستان، 48 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں جنھوں نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں جمع کروائی واضح رہے کہ اس سے پہلے ارکان کے مالی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔اب اس مدت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے الیکشن کمشن نے خبردار کیا ہے گوشوارے مقررہ وقت پر نہ جمع کرانے پر 16 جنوری سے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام جاری کر دیے ۔