امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ پر نیو یارک میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، انہیں جلد ہی امریکی عدالتوں میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج کے ٹاپ اسپیشل یونٹ ڈیلٹا فورس نے پکڑا۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔