• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا فائنل آج وائپرز اور ایمریٹس کے درمیان

دبئی(عبدالماجد بھٹی)آئی ایل ٹی ٹوئینٹی لیگ کا فائنل اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں فیورٹ ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ڈیزرٹ وائپرز کو پانچ پاکستانیوں فخر زمان،نسیم شاہ،حسن نواز،عثمان طارق اور ظفر گوہر کی خدمات حاصل ہیں جبکہ سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان انگلینڈ کے سیم کرن نے پاکستانی اسپنر عثمان طار ق کو خفیہ ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کے لئے پرجوش ہیں۔ جبکہ ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ ہم کسی ٹیم کی ماضی کی فتوحات سے مرعوب ہونے کے بجائےنئے عزم کے ساتھ اتریں گے۔فائنل کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ سات لاکھ ڈالرز اور رنرز اپ ٹیم کو چار لاکھ ڈالرز ملیں گے۔جبکہ بہترین بیٹر،بہترین بولر اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے لئے 15,15ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید