کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کراچی میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور تربیتی کیمپ میں موجود 36 کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ بہترین کوچز کوچنگ کر رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں کو صرف محنت سے ٹریننگ کرنی ہے۔ ہر موقع پر جذبے اور عزم کے ساتھ فائٹ کریں ۔ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں ۔ عملی مشقوں،ا سٹیمنا اور ا سٹرنتھنگ ٹریننگ پر بھرپور توجہ دیں۔ مکمل فٹ کھلاڑی کا واضح فرق گراؤنڈ میں نظر آتا ہے۔ کوچ نے کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے بریف کیاکیمپ کے سرگرمیوں کا آغاز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے شام 6 بجے تک فزیکل ٹریننگ۔ جم اور مختلف ایکسرسائز بھی کرائی جاتی ہیں ،گراؤنڈ میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جاتی ہے۔ سیناریو بیسڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وہاب ریاض، عبدالرحمن، عمران فرحت۔ منیجر عائشہ جلیل اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔