• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، عبداللّٰہ فضل کی سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےعبداللہ فضل نے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کے خلاف 113 رنز بنانے پر 176 گیندوں پر بنائے، جب کہ ایس بی پی کے کسی بھی بیٹرنے 21رنز کا ہندسہ عبور نہیں کیا۔پوری ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ غنی گلاس’ کےآفاق آفریدی نے چار،عبید شاہ نے تین اور میر حمزہ نے دو وکٹ حاصل کئے۔جواب میں غنی گلاس کے چار وکٹ 31رنز پر گر گئے۔واپڈ ا نے 63 رنز ایک پر بنائے ،ایک اور میچ میں کے آر ایل 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سعد بیگ نے 64 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،ساحر ایسوسی ایٹس کی جانب سے محمد محسن، بلاول اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساحر ایسوسی ایٹس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ سرکاری ٹی وی 199 رنز پر آؤٹ ہوگئی ،او جی ڈی سی ایل کے محمد عمر نے 4 اور محمد عمران نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید