دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ اتوار سے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں شروع ہورہا ہے۔آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ نےکہا کہ کم عمری میں پہلی بار عثمان خواجہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہی یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ کمال کے کھلاڑی بنیں گے۔ وہ ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے خواجہ کی 2018 میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود خواجہ نے ہمیشہ اپنی محنت سے راستہ بنایا۔